پاکستان ایران اور سعودی عرب میں ثالثی کا کردار ادا نہیں کرسکتا،قمر زمان کائرہ

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان پاکستان ثالث کا کردار ادا نہیں کرسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایک کمزور ملک ہے اور وہ دونوں ملکوں کیلئے ثالثی کی حیثیت نہیں رکھ سکتا ہے کیونکہ ثالثی کا کردار مقامی طور پر مضبوط اور طاقتور ملک ادا کرتے ہیں اور اس وقت پاکستان صرف دونوں ملکوں سے درخواست کرسکتا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران اور سعودی کشیدگی امت مسلمہ کے مفاد میں بہتر نہیں ہے جتنا مسئلہ جلد حل ہوگا اتنا ہی خطے کیلئے بہتر ہوگا