وزارت خوراک اور ٹیکسٹائل کے درمیان محکمہ کپاس کی ملکیت کے حوالے سے رسہ رکشی شروع

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) وزارت خوراک و تحقیق اور وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے درمیان محکمہ کپاس کی ملکیت کے حوالے سے رسہ کشی شروع ہوگئی ہے جو اس وقت وزارت ٹیکسٹائل کے پاس ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ وزارت خوراک محکمہ کپاس کا کنٹرول سنبھالنے کی خواہش مند ہے اور دلیل دی ہے کہ زرعی شعبے کے حوالے سے اس کا تعلق زیادہ بنتا ہے اور وزارت خوراک کی نگرانی میں ایسے ہونا چاہیے ۔

رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے وزارت خوراک نے وزیراعظم کی منظوری کے لئے ایک سمری تیار کی ہے کاٹن ڈیپارٹمنٹ صوبوں کے ساتھ کپاس کی پیداوار اور دیگر معاملات میں صوبوں کے ساتھ رابطوں میں ہوتا ہے اس کو آئین میں اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے حوالے کردیا گیا تھا یہ بھی کہا جارہا ہے کہ کاٹن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی وزارت ٹیکسٹائل کے نیچے خراب ہورہی ہے