الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے سر براہان انتخابات کی تاریخ میں توسیع کا حکومتی مطالبہ مسترد کر دیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے 36اضلاع کے لارڈ میئر‘ سٹی میئر ‘ ڈپٹی میئرز ‘چیئر مین ضلع کونسل‘ وائس چیئرمین ضلع کونسل اور ٹاؤن و میونسپل کمیٹیوں کے چیئر مینوں کے انتخابات کی تاریخ میں غیر معمولی اضافہ کرنے کا حکومتی مطالبہ مسترد کر دیا‘ باخبر ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں پنجاب حکومت کے ایک وفد نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام سے ملاقات کی جس کے دوران پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے سر براہان کا انتخاب ماہ جون تک موخرکرنے کا مطالبہ کیا اور یہ عذر پیش کیا چونکہ حکومت کے پاس بجٹ ختم ہو چکا ہے اگر بلدیاتی اداروں کے سر براہان کا الیکشن ہو گیا تو پھر حکومت کے پاس مقامی حکومتوں کو دینے کے لئے کچھ نہ ہو گا لہذا یہ الیکشن ماہ جون کے آخر تک موخر کر دیا جائے جس سے الیکشن کمیشن کے حکام نے انکار کر دیا اور پنجاب حکومت کے وفد پر واضح کر دیا کہ فر وری تک یہ انتخاب کروا کر بلدیاتی اداروں کو فنگشنل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ اب عنقریب بلدیاتی اداروں کے سر براہوں کے چناؤ کے الیکشن شیڈول کا اعلان متوقع ہے ۔