لاہوراقبال ٹاؤن میں نا معلوم افراد نے شہری کے گھر کے مرکزی دروازے پر داعش زندہ باد کا نعرہ تحریر کر دیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) علامہ اقبال ٹاؤن میں نا معلوم افراد نے شہری کے گھر کے مرکزی دروازے پر شدت پسند تنظیم داعش زندہ باد کا نعرہ تحریر کر دیا ،پولیس نے نعرے پر رنگ پھیر کر تحقیقات شروع کر دیں۔بتایاگیا ہے کہ نا معلوم افراد نے علامہ اقبال ٹاؤن کے ہنزہ بلاک کے رہائشی یاور علی کے گھر کے مرکزی دروازے پر شدت پسند تنظیم داعش زندہ باد کا نعرہ تحریر کر دیا ۔

(جاری ہے)

ہمسایوں نے دروازے پر تحریردیکھ کر گھر والوں کو اطلاع دی جنہوں نے فوری طو رپر پولیس کو آگاہ کیا ۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد اقبال کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے گھر کے اردگرد واقع رہائش پذیر افراد سے بھی معلومات حاصل کیں۔ پولیس کے مطابق یاور علی سے کسی سے دشمنی کے بارے میں پوچھاجارہا ہے اگر یہ کسی کی شرارت نہ ہوئی تو پوچھ گچھ کے بعد نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :