اورنگی ٹاوٴن،فرید کالونی کی کچرا کنڈی میں سوئے ہوئے 3بچے پولیس کے حوالے

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) اورنگی ٹاوٴن کے علاقے فرید کالونی کی کچرا کنڈی میں سوئے ہوئے 3بچوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق تینوں بچوں کی عمریں 7سے 8سال کے درمیان ہیں ۔

(جاری ہے)

تینوں بچے رات کو کچرا کنڈی میں سوئے ہوئے تھے کہ علاقے کے ایک رہائشی نے تینوں بچوں کو محمدپور پولیس چوکی کے اہلکاروں کے حوالے کردیا ۔بچوں میں سے ایک صدیق نامی بچے کا کہنا ہے کہ گھر والے روزانہ 300روپے لانے کا کہتے ہیں اور امی کہتی ہیں کہ اگر پیسے نہ ہوں تو گھر مت آنا ،اس لیے ہم کچرا کنڈی میں سوگئے ۔

متعلقہ عنوان :