لاہور کی مقامی عدالت نے بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کے مقدمے میں مصطفی کانجو کے بیرون ملک فرار ہونے پرملزم مصطفی کانجو کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کر دیا۔،،،عدالتی نوٹسز کی عدم تعمیل پر عدالت نے پہلے ہی مصطفٰی کانجو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 9 جنوری 2016 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جنوری۔2016ء) لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ اکرم آزاد مصطفٰی کانجو کے خلاف کیس کی سماعت کی،، تعمیل کنندہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مصطفی کانجو بیرون ملک فرار ہو چکا ہے اور جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہو رہا،،، سرکاری وکیل محمد زرغام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مصطفٰی کانجو کے خلاف تھانہ شمالی چھاؤنی میں بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ درج ہے،، انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم مصطفٰی کانجو نے اسی کلاشنکوف سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں راہگیر طالبعلم زین جاں بحق ہوا،، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ زین قتل کیس سے بریت کے بعد سے لے کر آج تک ملزم مصطفٰی کانجو اس مقدمے میں اپنی بےگناہی ثابت کرنے کے لئے حاضر نہیں ہوا،،جس پر عدالت نے مصطفی کانجو کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کر دیا،،،عدالتی نوٹسز کی عدم تعمیل پر عدالت نے پہلے ہی مصطفٰی کانجو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :