کراچی،پولیس کارروائیوں میں2ٹارگٹ کلر ،ڈاکو سمیت 17ملزمان گرفتار

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2ٹارگٹ کلر اور ایک ڈاکو سمیت 17ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

گولیمار چورنگی کے قریب شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑکر تشدد کیا اور بعد میں پولیس کے حوالے کردیا ،پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کے 3ساتھی فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق کلاکوٹ میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگروارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ بلدیہ ٹاون میں مختلف کارروائیوں کے دوران14 منشیات فروشوں کو حراست میں لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :