کراچی، را کے ایجنٹ ہونے کاالزام، محمد انور سمیت 3ملزمان کیخلاف کارروائی

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی” را“ کے ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار چار ملزمان کے کیس میں محمد انور سمیت تین ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ہفتہ کوکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ”را“ کے چار مبینہ ایجنٹوں کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پرتفتیشی افسر نے مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ جمع بھی کرائی ۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ” را“ ایجنٹ کیس میں تین ملزمان مفرور ہین جن میں سے ایک ملک سے باہر ہے ، جس پر عدالت نے تین مفرر ملزمان کے اشتہاری ہونے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔ مفرور ملزمان میں ایم کیو ایم رہ نما محمد انور، محمود صدیقی اور محمد سلمان شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان میں عبدالجبار،خالد امان ،محسن اور شفیق شامل ہیں ۔چاروں ملزمان کو گلستان جوہر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی راکا ایجنٹ ہونے اور بھارت سے تربیت لینے کا الزام ہے ملزمان سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برامد ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :