نارنگ منڈی ،3سالہ بچی ابلتا ہوا دودھ اپنے اوپر گرنے سے جھلس کر جاں بحق

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:25

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء)کھیلتی ہوئی معصوم بچی ابلتا ہوا دودھ اپنے اوپر گرنے سے جھلس کر جاں بحق ہوگئی ،ماں اپنی بیٹی کی اچانک موت دیکھ کرحواس کھوبیٹھی ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ نواحی گاؤں لاہوریانوالی میں غلام محمدکی تین سالہ پوتی گھر میں ابلتا ہوادودھ اپنے اوپرگرنے سے بری طرح جھلس گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ۔ماں اپنی بیٹی کی اچانک موت دیکھ کرحواس کھوبیٹھی ۔ دوسری جانب مقامی صدربازارمیں واقع اکبرنان شاپ کے مالک محمداشتیا ق شاہ کی کمسن بچی بھی ابلتے ہوئے دودھ میں جاگری جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔