ڈکیتی کی مختلف وادراتوں میں لاکھوں روپے کاقیمتی سامان لوٹ لیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 9 جنوری 2016 16:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 جنوری۔2015ء)سرگودھا شہراور گردنواح کے علاقوں میں چوری ،ڈکیتی کی 8مختلف وادراتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کاقیمتی سامان لوٹ لیا گیا مزاحمت پر ایک شخص کو فائر نگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا ۔تفصیلا ت کیمطابق 121جنوبی میں صابر خان اپنے والد عمرفاروق کے ہمراہ جھگیوں میں موجود تھا کہ 6نامعلوم مسلح ڈاکواسلحہ کے زور پر آئے اور زبردستی طلائی زیورات ، 80ہزار روپے نقدی اور موبائل فونز وغیر ہ لوٹ لیا اور مزاحمت کرنے پر والد عمرفاروق کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے ۔

استقلال آباد میں حیدر علی کے گھرمیں اعظم ، عادل اور جمشید داخل ہوئے اور 15ہزار روپے نقدی اوردیگر قیمتی سامان چھین کر فر ارہوگئے ۔

(جاری ہے)

خان محمد والا میں تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے غلام سرور کے پیٹرول پمپ سے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 30ہزار روپے نقدی چھین لی۔132جنوبی میں منشاء ، یاسین ، شہزاد ، خادم ، ریاض اور حسن ساہبی نے گلزار کے ڈیرہ سے 3لاکھ 20ہزار روپے مالیت کی تین بھینس چوری کر لی۔

گلشن بلال کے سلطان احمد کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم افراد لیپ ٹاپ ، کیمرہ ڈیجیٹل مالیت ایک لاکھ دس دہزار روپے چوری کر کے لے گئے ۔سیال موڑ کے عمردراز کی دوکان کے تالے توڑکر عبدالجبار وغیرہ نقدی ، لیپ ٹاپ اور ٹی وی چوری کر لیا ۔بونگہ کالونی کے محمد شیر کے رقبہ خواجہ آباد سے ربنواز ، غلام حسین ایک لاکھ 50ہزار روپے مالیت کا درخت چوری کرکے لے گئے ۔جبکہ 91شمالی حق نواز کے رقبہ سے مشتاق اور شیر خان 10درخت چوری کاٹ کر لے گئے ۔متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔