اسلام آباد میں ریڈیو کے ڈپٹی کنٹرولر نیوز کی لاش برآمد

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء ) وفاقی پولیس نے غوری ٹاوٴن فیز5 میں واقع نجی اسکول کے تہہ خانے سے ریڈیو کے ڈپٹی کنٹرولر نیوز کی لاش برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ریڈیو پاکستان کے ڈپٹی کنٹرول نیوز محمد الیاس کی لاش غوری ٹاوٴن فیز فائیو میں سڑک کنارے سے ملی ہے جسے پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت محمد الیاس کے نام سے ہوئی جو ریڈیو پاکستان میں ڈپٹی کنٹرولر نیوز کے عہدے پر فائز تھے، محمد الیاس کی موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :