بھارت میں عدم برداشت نے ایک بار پھر سے سر اٹھانا شروع کردیا

ریاست جھاڑکھنڈ میں پاک بھارت کھانوں کی نمائش پر شِیو سینا کے دہشتگردوں کا حملہ ،سٹال اکھاڑ دیے ، پاکستان کیخلاف سخت نعرے بازی ،تاجروں کو گیٹ بند کرکے یر غمال بنا

ہفتہ 9 جنوری 2016 15:33

رانچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) بھارت میں عدم برداشت نے ایک بار پھر سے سر اٹھانا شروع کردیا ، پاکستان اور مسلمانوں کیخلاف ہونے والے نفرت انگیز واقعات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ،بھارتی ریاست جھاڑکھنڈکے شہر دیرادون میں پاک بھارت کھانوں کی نمائش ہورہی تھی جہاں ہندو دہشتگردتنظیم شِیو سینا کے دہشتگردوں نے حملہ کرکے سٹال اکھاڑ دیے اور پاکستان کیخلاف سخت نعرے بازی کی جبکہ پاکستانی تاجروں کو گیٹ بند کرکے یر غمال بنا لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑکھنڈکے شہر دیرادون میں پاک بھارت کھانوں کی نمائش ہورہی تھی جہاں ہندو دہشتگردتنظیم شِیو سینا کے دہشتگردوں نے حملہ کرکے سٹال اکھاڑ دیے اور پاکستان کیخلاف سخت نعرے بازی کی جبکہ پاکستانی تاجروں کو گیٹ بند کرکے یر غمال بنا لیا گیا۔شیو سینا کے دہشتگردوں نے انڈوپاک نمائش کے پینا فلیکس اکھاڑ دیے اور نمائش کا نام تبدیل کرکے انڈو ایشیا کے فلیکس آویزاں کردیے۔ بعد ازاں پولیس نے حالات کو قابو میں کیا اور پاکستانی تاجروں کو سیکیورٹی فراہم کی۔واضح رہے کہ 7 جنوری سے شروع ہونے والی نمائش 10 جنوری تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :