پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام مختلف سیٹوں پر تعیناتی کیلئے تحریری امتحان 17تا19جنوری 2016ء کو ہونگے

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:31

پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام مختلف سیٹوں پر تعیناتی کیلئے تحریری امتحان ..

اسلام آباد ۔ 09 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام مختلف سیٹوں پر تعیناتی کیلئے تحریری امتحان 17تا19جنوری 2016ء کو ہونگے۔ کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تحریری امتحانات اسلام آباد ، کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے امتحانی مراکز میں منعقد ہونگے ۔

(جاری ہے)

تحریری امتحانات میں شرکت کے حوالے سے امیدواروں کو رجسٹریشن سرٹیفیکیٹس کے ساتھ امتحان کے نظام الاوقات سے آگاہی کیلئے معلومات کو کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے جبکہ یہ معلومات فیڈرل پبلک کمیشن کے دفاتر میں بھی دستیاب ہونگی ۔ کمیشن نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی پریشانی کی صورت میں کمیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔