خواجہ سعد رفیق اقتصادی راہداری پر قائم پارلیمانی کمیٹی کو پاکستان ریلوے کے کردار کے حوالے سے بریفننگ دیں گے

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:30

اسلام آباد ۔ 09 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پاک چین اقتصادی راہداری پر قائم پارلیمانی کمیٹی کو پاکستان ریلوے کے کردار کے حوالے سے بریفننگ دیں گے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس 14جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں مشاہد حسین سید کی صدارت میں ہوگا۔ وزیر ریلوے کمیٹی کو ریلوے کی اپ گریڈیشن اور جدت کے حوالے سے بھی بریفننگ دینگے۔ اجلاس کے دوران اسد عمر کی جانب سے پانی و بجلی کی وزارت کے بارے میں اٹھائے گئے سوالوں کے جواب دیئے جائیں گے ۔