جعلی دستاویزات پر زرمبادلہ بھجوانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی

کمرشل بینک اوپن اکاونٹ پر درآمدات کی مناسب جانچ کریں اور سیکیورٹی لیں، اسٹیٹ بینک

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات پر زرمبادلہ بھجوانے والے امپورٹرز اور بینکوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمرشل بینک اوپن اکاونٹ پر درآمدات کی مناسب جانچ کریں اور سیکیورٹی لیں۔اس حوالے سے احتیاطی تدابیر نہ برتنے والے بینکوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ اسٹیٹ بینک نے زور دیا ہے کہ تمام فریق ڈپلیکیٹ جعلی دستاویز پر درآمدات سے باز رہیں۔

متعلقہ عنوان :