گلگت بلتستان میں آٹے کا بحران شدت اختیارکرگیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:24

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء)گلگت بلتستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، آٹے کی بوری تین ہزار روپے میں فروخت ہونے لگی، شہری آٹے کے حصول کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کے تمام شہروں میں آٹا نایاب ہوگیا،سرکاری فلور سیل پوائنٹس پر بھی آٹا میسر نہیں غذر سمیت بالائی علاقوں میں فی من آٹے کی بوری تین ہزار روپے میں فروخت ہونے لگی۔دوسری جانب عوام آٹے کے حصول کیلئے ہر جگہ سے دھکے کھا کر تندور پر پہنچے تو نان بائیوں نے بھی قیمتیں بڑھانے کیساتھ روٹی کا سائز بھی چھوٹا کردیا۔ذرائع کے مطابق پاسکو نے رقم کی عدم ادائیگی پر گلگت بلتستان کو گندم کی فراہمی روک دی ہے، جس کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے۔