انگریزی میں خطاب:وزیراعظم کیخلاف ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سری لنکا کے دوران اردو کی بجائے انگریزی میں خطاب کرنے پر ان کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ،اس سے پہلے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے انگریزی میں خطاب کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ کوکب اقبال ایڈووکیٹ نے بھی قومی زبان اردو کو نافذ نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز میاں زاہد غنی نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کو فریق بنایا ہے ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نے دورہ سری لنکا کے دوران عدالتی احکامات کے باوجود اردو کی بجائے انگریزی میں خطاب کیا ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اس لئے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :