افغان امن عمل کے لیے چار ملکی اجلاس 11 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا میکنزم طے کیا جائے گا:ذرائع دفترخارجہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 9 جنوری 2016 14:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 جنوری۔2015ء) افغان امن عمل کے لیے چار ملکی اجلاس 11 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا میکنزم طے کیا جائے گا۔ افغان امن عمل میں اہم پیشرفت ، 4 فریقی اجلاس طے ، 11 جنوری کو اسلام آباد میں بیٹھک ہو گی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان ، افغانستان ، چین اور امریکہ کے نمائندے شرکت کریں گے ، پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری جبکہ افغانستان کی نمائندگی نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کریں گے۔

اجلاس میں چین اور امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان بھی شریک ہونگے۔ چار ملکی اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا طریقہ کار اور شیڈول طے کیا جائے گا۔