ملتان میں جائیداد کے تنازع پر خاتون نے خودسوزی کی کوشش

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 9 جنوری 2016 14:16

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 جنوری۔2015ء) ملتان میں جائیداد کے تنازع پر خاتون نے خودسوزی کی کوشش پولیس نے ناکام بنا د ی‘ملتان کی ضلع کچہری میں عظمیٰ نامی خاتون نے خود سوزی کی کوشش کی ، خاتون نے الزام لگایا ہے کہ رشید آباد میں اس کے سات مرلہ مکان پر اس کے بہن بھائیوں نے قبضہ کرلیا اور اسے گھر سے نکال دیا ہے۔

(جاری ہے)

کئی بار متعلقہ تھانے میں درخواستیں بھی دیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔خاتون کو پولیس لائن منتقل کردیاگیا جہاں اس سے تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :