مبینہ طور پر سانگلہ ہل سے اغواء ہونیوالے علی عادل کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ‘ تفتیشی رپورٹ اب تک وزیراعلیٰ کو پیش نہیں کی جاسکی
عمر جمشید ہفتہ 9 جنوری 2016 14:16
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 جنوری۔2015ء)لاہور سے ہونٹ سلے زخمی حالت میں ملنے والے علی عادل کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا معاملے کی تفتیش سے متعلق رپورٹ اب تک وزیراعلیٰ کو پیش نہ کی جاسکی، پولیس کی خصوصی ٹیم کی میو ہسپتال میں علی عادل سے پوچھ گچھ جاری ہے۔سانگلہ ہل میں مبینہ طورپر اغوا اور تشدد کا شکار ہونے والے شہری علی عادل کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے ، تفتیش ایک جگہ پر آکر رک سی گئی ہے ، علی عادل نے ہونٹ خود سلوائے یا اس پر واقعی تشدد ہوا۔
ڈاکٹرز کی طرف سے ہونٹ سیے جانے کا معاملہ مشکوک قرار پانے کے بعد اب اس کیس کی پیش رفت میڈیکل رپورٹ سے مشروط ہے۔سانگلہ ہل میں شہری پر مبینہ اغوا کے بعد اس پر تشدداور اس کے مبینہ طورپرہونٹ سیے جانے کا معاملہ ابھی معمہ بنا ہوا ہے۔(جاری ہے)
ڈاکٹرز نے اس کے ہونٹ سیئے جانے کومشکوک قرار دیا ،اس کے خون کے نمونے لاہور کے میو ہسپتال کی لیب میں ٹیسٹ کے لیے جاچکے ہیں دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی 24 گھنٹے میں معاملے کی رپورٹ طلب کررکھی ۔
ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ علی عادل پر تشدد کیاگیا یا اس نے جائیداد کے معاملے میں خود کو مظلوم بنانے کے لیے یہ سارا ڈرامہ کیا۔ہفتے کے روز بھی ایک خصوصی ٹیم علی عادل سے تفتیش کے لیے میو ہسپتال میں موجود ہے۔علی عادل کو ہسپتال کے ایک پرائیویٹ کمرے میں رکھا گیا ہے اور اس کی حفاظت کے لیے پولیس بھی تعینات کی گئی ہے ، پولیس حکام کو بھی تفتیش کا دائرہ بڑھانے کے لیے لیب سے آنے و الی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.