لیہ، پرائمری سکول میں ننھی طالبات کومزدوروں کے ہمراہ تعمیرا تی کام پر لگا دیاگیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:01

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء ) لیہ کے پرائمری سکول میں تعلیمی سر گر میاں ٹھپ۔ ہیڈ مسٹر یس نے ننھی طالبات کو بھی مزدوروں کے ہمراہ تعمیرا تی کام پر لگا دیا۔ بچیاں دن بھر اینٹیں اٹھا اٹھا کر ہلکان قلم پکڑ نے والے ہاتھ زخمی ہو گئے۔لیہ کے پرائمری سکول کھرل عظیم چاہ یوسف والا کی ہیڈ مسٹر یس نے ننھی طالبات کو اسکول میں اینٹیں اٹھانے پر لگا دیا۔

(جاری ہے)

ننھی بچیاں دن بھر اینٹیں اٹھا اٹھا کر سکول میں زیر تعمیر مرمتی کام میں مستری اور مزدوروں کی مدد کر تے رہیں۔جس سے قلم اٹھا نے والے نازک ہاتھ زخمی ہو گئے۔ پرائمری سکول میں پنجاب حکومت کی جانب سے تدریسی ادروں میں سہو لیات کی فراہمی کیلئے بھجوائے گئے نان سیلری بجٹ کی مدد سے دو کمروں کی تعمیر جاری ہے۔ سکول فنڈز میں مبینہ بچت کیلئے طالبات کو مزدوروں کی مدد کیلئے کام پر لگا یا گیا۔ قبل ازیں بھی لیہ میں لیگی ایم پی ائے کی اراضی پر بچوں کو کھیتوں میں پیاز کی پنیری لگانے اور جبری مشقت لئے جانیکا سکینڈ ل سامنے آ چکا ہے۔