روسی لڑکی کی کینسر میں مبتلا پاکستانی بچوں کے لئے خاص مہم

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) انسانیت کا جذبہ مذہب، قومیت اورسرحدوں سے بلند ہوتا ہے.اس کی ایک خوبصورت مثال روسی لڑکی اولگا زولتوواہے جس نے کینسر میں مبتلا پاکستانی بچوں کے لئے 100 کلوگرام سے زائد وزن کے تحائف اکٹھے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

گلف میڈیا کے مطابق 25سالہ اولگا کینسر کے شکار پاکستانی بچوں کے لئے کھلونے جمع کرنا چاہتی تھیں جس کے لئے انہوں نے دبئی میں دو سو کلومیٹر کا فاصلہ محض چوبیس گھنٹے میں طے کیا۔

اولگا نے 29 دسمبر کو برج العرب کے قریب سے سفر کا آغاز کیااور 30 دسمبر کو 200 کلومیٹر کا فاصلہ مکمل کرلیا۔ مہم میں دبئی کے شہریوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیااور بلا?خر اولگا نے پاکستانی بچوں کے لئے 100 کلوگرام سے زائد تحائف جمع کر لئے۔تحائف کو ایک مصری این جی او کے ذریعے پاکستان بھجوا دیا گیا ہے۔