ہونٹ سلنے سے زخمی علی عادل کی ہسپتال سے فرار ہونے کی کوشش‘ پو لیس نے ہسپتال کے گیٹ سے دوبارہ گر فتار کر لیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:01

ہونٹ سلنے سے زخمی علی عادل کی ہسپتال سے فرار ہونے کی کوشش‘ پو لیس نے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) ہونٹ سلنے سے زخمی ہونیوالے علی عادل کی ہسپتال سے فرار ہونے کی کوشش جبکہ پو لیس نے ہسپتال کے گیٹ سے دوبارہ گر فتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج علی عاد ل اپنی فیملی کی کسی خاتون کے ساتھ ہسپتال سے زخمی حالت میں ہی فرار ہو رہاتھا کہ اسی دوران پو لیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے اسکو ہسپتال کے مین گیٹ سے گاڑی سمیت پکڑ لیا اور اسکو دوبارہ ہسپتال کے کمرے میں رکھ لیا ہے جہاں اسکا علاج کیا جا رہا ہے اور معاملے کی مزید انکوائر ی کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :