سما ہنی‘جنڈی چونترہ اور کالچھ کی ٹیموں کا چیلنج والی بال میچ‘ جنڈی چونترہ ٹیم کی فتح‘ماسٹر محمد مشتاق مین آف دی میچ قرار پائے

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:52

سما ہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء)جنڈی چونترہ اور کالچھ کی ٹیموں کے درمیان چیلنج والی بال میچ، جنڈی چونترہ ٹیم کی فتح،ماسٹر محمد مشتاق مین آف دی میچ قرار پائے،تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سما ہنی چودھری محمد راسب تھے،جنڈی چونترہ ٹیم کا جیت کے بعد جشن ، نوجوان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کالچھ کے مقام پر والی بال چیلنج میچ کالچھ اور جنڈی چونترہ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا کالچھ ٹیم کی نمائندگی عبدالسلام اور عمران ملک نے کی جبکہ جنڈی چونترہ ٹیم کی قیادت ٹھیکیدار محمد سلیم کر رہے تھے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد جنڈی چونترہ ٹیم نے فتح حاصل کی مین آف دا میچ ماسٹر محمد مشتاق قرار پائے میچ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سما ہنی چودھری محمد راسب تھے جبکہ دیگر خاص مہما نوں میں سید بشیر حسین شاہ اور چئیرمین چودھری عبد المجید شامل تھے اسسٹنٹ کمشنر سما ہنی چودھری راسب نے فاتح اور رنر ٹیم کو کاکردگی کی بنیاد پر ٹرافیاں دیں بشیر حسین شاہ کی جانب سے فاتح ٹیم کو بیس ہزار جبکہ ہارنے والی ٹیم کو پانچ ہزار روپے دئیے گئے حاجی محمد اقبال کی جانب سے دس ہزار روپے فاتح ٹیم اور مین آف دا میچ ماسٹر محمد مشتاق کو پانچ ہزار روپے دئیے گئیانتظامیہ کمیٹی ساجد عزیز اور بشیر حسین شاہ پر مشتمل تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سما ہنی چودھری محمد راسب نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد رہیں تو ہسپتال ویراں ہو جایا کرتے ہیں اور نوجوان نسل تندرست رہتی ہے معاشرتی برائیوں اور نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کے لئے کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروی ہے سب ڈویژن سما ہنی میں اس طرح کی مثبت سر گرمیاں جاری رہنی چاہیں اور انتظامیہ پھر پور تعاون کر ئیگی انہوں نے فاتح ٹیم کو اوررنر اپ ٹیم کو بہترین کاکردگی پر مبارکباد پیش کی۔