ڈاکار ریلی ‘ فرانسیسی ڈرائیور سٹیفن پیٹر ہینسل چھٹے مرحلے کے فاتح

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:52

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) ڈاکار ریلی دوہزار سولہ کا چھٹا مرحلہ فرانسیسی ڈرائیور سٹیفن پیٹر ہینسل نے جیت لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بولیویا کے نمکین صحرائی علاقے میں ہونے والے اس مرحلے میں سٹیفن پیٹر ہینسل نے ہم وطن حریف سباسچئن کی گاڑی میں خرابی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور نہ صرف اس مرحلے میں کامیابی سمیٹی بلکہ سباسچئن پر ستائیس سیکنڈ کی مجموعی برتری بھی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

ہسپانوی ڈرائیور کارلو سینز نے بولیویائی کے حسین نمکین صحرائی خطے یوئی میں ہونیوالے مرحلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور اب تک مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔ سباسچئن نے نصف فاصلے تک 80 کلومیٹر کی رفتار سے گاڑی چلائی لیکن ایکسیلیٹر کے کام چھوڑنے پر پیچھے رہ گئے۔دفاعی چیمپئن چوتھے نمبر پر رہے۔ موٹر بائیک کیٹگری میں آسٹریلیا کے ٹوبی پرائس پورے ایک منٹ کے فرق سے چھٹے مرحلے کے فاتح رہے تاہم مجموعی طور پر پرتگال کے پاولو گون کلیو ان سے آگے ہیں۔