قطر اوپن ، نوواک جوکووچ نے فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:35

قطر اوپن ، نوواک جوکووچ نے فائنل میں پہنچ گئے

دوحہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9جنوری- 2016ء) قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سربیا کے سٹار ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ نے جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا ۔

(جاری ہے)

قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل سربیا کے عالمی نمبر 1 نوواک جوکووچ اور ٹامس برڈیچ کے درمیان کھیلا گیا ۔ سربین کھلاڑی نے اپنے تجربے اور مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جمہوریہ چیک کے کھلاڑی کیخلاف بہترین کھیل پیش کیا اور حریف کو دلچسپ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7 سے ہرایا ۔

متعلقہ عنوان :