نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے پہلے وائس چانسلر راؤ آصف مقرر

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے پہلے وائس چانسلر راؤ آصف مقرر ہوگئے راؤ آصف کا تعلق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ہے اور وہ ادارہ ”اورک“ کے اس وقت ڈائریکٹر تعینات تھے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق حال ہی میں قائم ہونے والی نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کیلئے مختلف امیدواروں کے سلیکشن بورڈ نے انٹرویو کئے مختصر لسٹ کے بعد وزیراعلیٰ شہباز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی سفارش پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے راؤ آفس کی تقرری کی منظوری دیدی ہے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن کیلئے گورنر پنجاب کو فائل ارسال کردی گئی ہے جو آئندہ ایک روز میں نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا یہ امر قابل ذکر ہے کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ہی ڈین انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رائے نیاز احمد بھی صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی سفارش پر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر تعینات ہوچکے ہیں

متعلقہ عنوان :