کراچی‘ شادی والے گھر میں ڈکیتی چور گھر کا صفایا کر گئے

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) شہر کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں چوروں نے شادی کا گھر صاف کرڈالا۔ جہیز کا سامان۔ سونا اور نقدی کچھ نہیں چھوڑا۔ ایک اور واقعے میں شہریوں نے ڈاکو کو پکڑکر نانی یاد دلادی۔زندگی کی خوشیاں لوٹنے والے حسین سفر شروع کرنے سے پہلے ہی لٹ گئے۔ لیاقت آباد نمبر ایک میں چور تالے توڑ کر گھرمیں گھسے۔

(جاری ہے)

زیور۔ جہز اور کیٹرنگ کی رقم جو ہاتھ لگا لے اڑے۔دلہن والوں کی تو خوشیاں ہی غارت ہوگئیں۔ اْن کا دعویٰ ہے کہ چور بیس لاکھ مالیت سے زیادہ کا سامان لوٹ کر لے گئے۔ پولیس نے چھان بین شروع کردی ہے۔ایک اور واقعے کے دوران رضویہ سوسائٹی میں ڈاکو لوٹ مار کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ شہریوں نے جی بھر کر غصہ نکالا اور پھر زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا