دوبئی ایئر پورٹ پر لاش چھوڑ نے کے واقعہ کا پی آئی اے سے کوئی تعلق نہیں ، یہ لاپرواہی مقامی ہینڈلنگ کمپنی کی وجہ سے ہوئی

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان کی وضاحت

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے ایئر لائن کی جانب سے دوبئی ایئر پورٹ پر لاش چھوڑ آنے کے بارے میں اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اس واقعہ کا پی آئی اے سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ لاپرواہی مقامی ہینڈلنگ کمپنی کی وجہ سے ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ متعلقہ عملہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاش کو پہلی دستیاب پرواز کے ذریعے لاہور لایا گیا اور پی آئی اے دنیا کی واحد ایئر لائن ہے جو کہ پاکستانی شہریوں کی میتوں کو مفت وطن لاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :