ملتان، ضلع کچہری کے باہر خاتون کی خودسوزی کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:03

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) ملتان کی ضلع کچہری کے باہر خاتون کی خودسوزی کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ عظمیٰ نامی خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا رشید آباد میں 7مرلہ کا مکان ہے جس پر بہن بھائیوں نے قبضہ کیا ہوا ہے اور مجھے میر ے ہی گھر سے باہر نکال دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے ر وز عظمیٰ نامی خاتون نے ضلع کچہری کے باہر خودکو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی لیکن موقع پر موجود پولیس اور دیگر افراد نے اس کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے کئی مرتبہ پولیس کو شکایت کی مگر اس کی شنوائی نہ ہو سکی۔ جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھایا تاہم پولیس خاتون کو پولیس لائن لے گئی اور واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :