کراچی‘ انسداد دہشت گردی کی عدالت کا ملزم کیخلاف گواہ پیش نہ کرنے پر 5 پولیس اہلکار گرفتار کرنے کا حکم

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کے خلاف گواہ پیش نہ کرنے پر 5 پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم عثمان کے خلاف گواہ پیش کرنے میں ناکامی پر پولیس اہلکار اورنگزیب جدون‘ ریاض اور نصیر سمیت دیگر دو اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔پولیس اہلکار گزشتہ کئی سماعتوں پر پولیس حملہ کیس کے ملزم عثمان کے خلاف گواہ پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ملزم پر تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں پولیس پر حملے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :