سعودی وزیر دفاع کل پاکستان کا دورہ کرینگے

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:02

سعودی وزیر دفاع کل پاکستان کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان السعود اتوار کو پاکستان کا دورہ کرکے اہم سول و عسکری رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر دفاع اپنے دورے میں مختلف رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ دفاعی تعلق ،دہشت گردی کے خلاف جنگ ،سعودی اتحاد اور مشرق وسطح کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر بات چیت کریں گے۔ملاقاتوں میں سعودی عرب اور ایران کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گئی۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشید گی کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد سعودی وزیر دفاع کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے