انڈونیشیا کی گاروڈایئر لائن جلد پاکستان کیلئے پروازیں چلائے گی

ہفتہ 9 جنوری 2016 12:41

اسلام آباد ۔ 09 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء) انڈونیشیا کی گاروڈایئر لائن جلد پاکستان کیلئے پروازیں چلائے گی۔ انڈونیشیا کے قونصل جنرل جادی سنیٹو سونے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈونیشیا کی فضائی کمپنی کی پاکستان سے پروازیں چلانے کے حوالے سے مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی روابطہ کو بڑھانے کے حوالے سے انڈونیشیا کی نئی پالیسی کے تحت ویزوں کا اجراء کا کام ایک ہی دن میں مکمل کیا جائیگا جس سے دونوں ممالک کے لوگوں سے لوگوں کے رابطوں اور اقتصادی تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی جبکہ نئی فضائی سفر کی سہولیات بھی رابطوں کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :