پاکستان سمیت ہمسائیہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں ، راجناتھ سنگھ

ہفتہ 9 جنوری 2016 12:33

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سمیت اپنے تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے لیکن دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی آڑ میں ملک کی سکیورٹی کے ساتھ کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی بھی ملک بھارت کی امن اور بہتر تعلقات قائم کو اس کی کمزوری سے تعبیر نہیں کرسکتا جبکہ بھارت سرحد پار سے چلائی جارہی ہر قسم کی انتہا پسندی کو پوری قوت سے منہ توڑ جواب دے گا راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی فورسز کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کی سرگرمیاں مسلسل تشویشناک ہیں اور ان کی جاری سرگرمیوں کے نتیجے میں بار بار بھارت کو حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی تازہ مثال گزشتہ ہفتے کا پٹھان کوٹ فدائین حملہ ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کی پالیسی امن ہے اور امن کے تحت ہی وہ اپنے سبھی ہمسائیہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے حق میں ہے جس کیلئے سنجیدگی سے کوششیں جاری ہیں

متعلقہ عنوان :