افغان امن عمل کیلئے چار ملکی اجلاس پرسوں اسلام آباد میں ہوگا

ہفتہ 9 جنوری 2016 12:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) افغانستان میں قیام امن سے متعلق چار ملکی اجلاس پیر کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا میکانزم طے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پاکستان، افغانستان، چین اور امریکہ کے نمائندے شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری جبکہ افغانستان کی نمائندگی نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کریں گے۔ اجلاس میں چین اور امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان بھی شریک ہونگے۔ چار ملکی اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا طریقہ کار اور شیڈول طے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :