پاک چین تعاون ترقی کی نئی راہیں کھول دے گا ،پیر امین الحسنات

ہفتہ 9 جنوری 2016 12:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو دونوں ملکوں کی ترقی کے لیے شاہکار قرار دیا ہے ۔ یہاں آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبہ ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھول دے گا ، اس سے آمدورفت کی سہولتیں بہتر ہوں گی ، ملکی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی ، بے روز گاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس میں منصوبے کے خدوخال سے تمام رہنماؤں کو آگاہ کر کے اعتماد میں لیا تھا اور آئندہ بھی حکومت شفاف اور ٹرانسپیرنٹ بنانے کا عزم کیے ہوئے ہے ، اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی ، حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے دن رات کا م کررہی ہے کیونکہ بجلی اور گیس ملکی معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں ۔انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاک چین دوستی کی اعلیٰ ترین مثال قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور اعتماد کی فضا نت نئی بلندیوں کوچھو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :