Live Updates

تھر میں شیر خوار بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے ، سندھ حکومت کی غفلت ناقابل معافی جُرم ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جنوری 2016 11:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 جنوری 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے کہا کہ تھر میں شیر خوار بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے ، تھر میں موجود صحت کے بنیادی مراکز غیر فعال ہیں۔ لیکن سندھ حکومت کو اس سے کوئی غرض نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تھر کے بچوں کو آلودہ پانی پینے پر مجبور کر رہی ہے۔ سندھ حکومت کی یہ غفلت نا قابل معافی جُرم ہے۔ واضح رہے کہ تھر میں غذائی قلت اور آلودہ پانی پینے کی وجہ سے متعدد ننھی جانیں ضائع ہو رہی جس پر آواز اُٹھاتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے سندھ حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کروانے کی کوشش کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات