کراچی،محکمہ انسداد دہشتگردی دوبارہ فعال کر دیا گیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 11:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء ) کراچی پولیس نے محکمہ انسداد دہشت گردی کو دوبارہ فعال کردیا گیا ہے جو کہ ایک ماہ قبل غیر فعال کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی جنید شیخ کی سربراہی میں پولیس حکام کے اجلاس میں سی ٹی ڈی ٹو کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹو کا نیا سیل گارڈن میں قائم کیا جائے گا جبکہ سعود آباد میں قائم سیل کو بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :