سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے حکمت عملی تبدیل کر لی ، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں ، کچھ علاقوں میں ملزم ٹریفک جام کے دوران لوٹ مار کرتے ہیں،دسمبر میں 400موبائل فون برآمد کر کے ان کے مالکان کو واپس کیے گئے،کراچی پولیس چیف مشتاق مہر

جمعہ 8 جنوری 2016 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 8جنوری۔2016ء) کراچی پولیس کے چیف مشتاق مہر نے کہا ہے کہ سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے حکمت عملی تبدیل کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق کراچی پولیس کے چیف مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں ملزم ٹریفک جام کے دوران لوٹ مار کرتے ہیں پولیس کا فوکس سٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے پر ہے جس کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دسمبر میں 400موبائل فون برآمد کر کے ان کے مالکان کو واپس کیے گئے ہیں جبکہ زیادہ وارداتوں والے علاقوں میں تعینات ایس ایچ اوز کو سزائیں دی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :