ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل،ڈکیتی اور رہزنی کی کئی واردتوں میں گرفتارجرائم پیشہ گینگ سے تفتیش میں اہم پیش رفت
گینگ کے ممکنہ سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کا امکان اعلی سطح پر اہم ہدایات جاری کر دی گئیں
جمعہ 8 جنوری 2016 22:57
اسلام آباد /ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل،ڈکیتی اور رہزنی کی کئی واردتوں میں گرفتارجرائم پیشہ گینگ کے ممکنہ سپولت کاروں کے خلاف کاروائی کا امکان ہے ،تفتیش میں پیشرفت کا امکان ہے اور گینگ سے کئی اہم انکشافات کی اطلاعات ہیں ۔ اسلام آباد کے سینئر صحافی اکرم عابد کے گزشتہ سال ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے والے چھوٹے بھائی محمد خلیل کے مقدمہ قتل میں پولیس کی جانب سے نامزد ملزمان کا بھی اس گینگ سے تعلق بتایا گیا ہے ۔
اسلام آباد کے متزکرہ صحافی کے آبائی علاقے ڈیرہ میں ان کے چھوٹے بھائی کی اس ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کا وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی نوٹس لیتے ہوئے آئی پی پولیس خیبرپختونخوا سے رابط کیا تھا ۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں حال ہی گرفتار جرائم پیشہ گینگ سے پولیس کو اہم معلومات ملی ہیں جس کی بنیاد پر اس گینگ کے ممکنہ سہولت کاروں کے خلاف جلد کاروائی کا امکان ہے اس گینگ کے بارے میں اعلی سطح پر معلومات کا تبادلہ بھی ہوا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گینگ کی ممکنہ سرپرستوں کا سراغ لگانے کی ہدایت کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ اس گینگ کو حال ہی میں ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس گینگ کی گرفتاری کے حوالے سے ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان نے پریس کانفرنس کی ہے پولیس کے مطابق اس جرائم پیشہ گینگ نے کئی سیگین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے یہ گینگ کئی افراد پر مشتمل ہے ا اعتراف جرم میں قتل،ڈکیتی اور رہزنی کی کئی واردتوں شامل ہیں ان وارداتوں کے حوالے سے پولیس نے برآمدگیان بھی کی ہیں ۔امکان ظاہرکیا گیا ہے کئی عرصے سے سرگرم اس گینگ کو بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہوسکتی ہے ۔گرفتارجرائم پیشہ گینگ میں صحافی کے بھائی کے قتل کے ملزمان بھی شامل بتائے گئے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.