امریکی خاتون پولیس اہلکار پاکستانی بہو بن گئی

پاکستانی لڑکے کی محبت میں سات سمندر پار سے آنیوالی لڑکی نے مسلمان ہو کر نکاح کر لیا

جمعہ 8 جنوری 2016 22:48

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) امریکی خاتون پولیس اہلکار پاکستانی بہو بن گئی،پاکستانی لڑکے کی محبت میں سات سمندر پار سے آ نے والی لڑکی نے مسلمان ہو کر نکاح کر لیا ۔شانگلہ کے تاسیر اﷲ اور امریکی پولیس اہلکار ارما انجلی کی پہلی ملاقات فیس بک پر ہوئی ،پھر دوستی ہوئی جو جلد محبت میں بدل گئی۔

(جاری ہے)

نو ماہ فیس بک پر عہدو پیمان کرنے کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور ارما انجلی تاسیراﷲ کی محبت میں لاس ویگاس سے سات سمندر پار پاکستان چلی آئی ۔

ارما نے اسلام قبو ل کیا اور دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ،نکاح کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی،حق مہر ایک لاکھ روپے مقرر کیاگیا ۔شادی کے بعد ارما اور تاسیراﷲ خوش ہیں اور گھومنے،پھرنے کیساتھ ساتھ شانگلہ میں رشتے داروں کے ہاں دعوتیں اڑا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :