ڈی ایچ اے سٹی اسکینڈ ل میں گرفتار ملز م حماد ارشد ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
تحقیقات قانون کے مطابق ہونگی،تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے‘ ڈی جی نیب پنجاب
جمعہ 8 جنوری 2016 22:48
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) قومی احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے سٹی اسکینڈ ل میں گرفتار ملز م حماد ارشد کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، نیب جج نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر مزید سماعت سے معذرت کر لی جس کے بعد ملزم کو آج ہفتہ کے روز ڈیوٹی جج کے سامنے پیش کر کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی ۔ نیب لاہور نے ڈی ایچ اے سٹی میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا جھانسہ دے کر 16ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار حماد ارشد کو گزشتہ روز نیب عدالت میں پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے لوگوں کو ڈی ایچ اے سٹی میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا جھانسہ دے کر اربوں روپے بٹورے ۔
تحریری شکایات پر تحقیقات کی گئیں تو ملزم کے خلاف مالی بے ضابطگیوں کے ثبوت سامنے آئے لہٰذا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔(جاری ہے)
نیب عدالت کے جج نے ملزم کوایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے نا معلوم وجوہات کی بناء پر مزید سماعت سے معذرت کر لی ۔ملزم کو آج ہفتہ کے روز ڈیوٹی جج کے سامنے پیش کر کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق اس کیس میں نام سامنے آنے والے ملزموں کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دئیے گئے جبکہ مرکزی ملزم کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق کامران کیانی کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ ڈی جی نیب پنجاب کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تحقیقات قانون کے مطابق ہوں گی۔ ڈی جی نیب پنجاب کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، ۔حماد ارشد کا مزید جسمانی ریمانڈ بھی لیں گے۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.