ملزم کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باوجود کلیئر کرنے پر ایف آئی اے کاانسپکٹر معطل ، تحقیقات شروع

جمعہ 8 جنوری 2016 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء)ملزم احتشام کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باوجود کلیئر کرنے پر فیڈرل انویسٹی گیشن( ایف آئی اے ) کے انسپکٹر شہزاد وسیم کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق جمعہ کو ایف آئی انسپکٹر شہزاد ولیم کو معطل کر دیا گیا ۔ ایئر ہوسٹس نے شوہر کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کیا جبکہ ملزم احتشام کا نام ای سی ایل میں شامل تھا اس کے باوجود کلیئر کر دیا گیا ۔انسپکٹر شہزاد کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔