ہیٹ اسٹرو ک سے بچا ؤ کیلئے ٹھو س منصو بہ بندی کی جا رہی ہے ،جام مہتاب حسین ڈہر

اس سال جانی نقصا ن سے بچا ؤ کیلئے پلا ن تر تیب کر لیا گیا ہے،صوبائی وزیر صحت

جمعہ 8 جنوری 2016 21:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) جو لا ئی کے مہینے میں ممکنہ شدید گر می کے باعث ہیٹ اسٹرو ک سے بچا ؤ کیلئے ٹھو س منصو بہ بندی کی جا رہی ہے تا کہ گزشتہ سا ل ہو نے والے جا نی نقصا ن سے محفو ظ رہا جا سکے ۔یہ با ت صو با ئی وزیر صحت سندھ جا م مہتاب حسین ڈہر نے جمعہ کواپنے دفتر میں سو ل سو سا ئٹی سے تعلق رکھنے والے ایک وفد سے ملا قا ت کے دورا ن کہی ۔

انہو ں نے کہا کہ گزشتہ سال گر می کی شدت کے با عث کئی قیمتی جا نو ں کا نقصا ن اُٹھا نا پڑا تھا ۔لیکن اس سال جا نی نقصا ن سے بچا ؤ کیلئے پلا ن تر تیب کر لیا گیا ہے ۔جس کے تحت تما م سر کا ر ی و نجی ہسپتا لو ں میں ایمر جنسی وا ر ڈ قا ئم کئے جا ئیں گے اور شہر کے مختلف اہم مقا ما ت پر بھی ابتدا ئی طبی امدا د کی سہو لیا ت فرا ہم کی جا ئیں گی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے این جی اوز و دیگر تعلیمی ادا رو ں کے طا لب علمو ں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ صحت کے سا تھ مل کر کا م کریں ۔

صو با ئی وزیر صحت نے بتا یا کہ اس سلسلے میں صو با ئی وزیر تعلیم سے بھی در خواست کرینگے کہ وہ اسا تذہ کی ڈیو ٹی لگا ئیں تا کہ ان کو ابتدا ئی طبی امدا د کے حوالے آگا ہی دی جا ئے اور وہ متا ثرین ہیٹ اسٹروک کو فو ر ی ابتدا ئی طبی امدا د کی فرا ہمی میں اپنا کر دا ر ادا کرسکیں ۔انہو ں نے کہا کہ عوام کو ہیٹ اسٹرو ک سے بچا ؤ کے لئے آگا ہی فرا ہم کر نے کیلئے با قا عدہ مہم کا آغا ز بھی کیا جا ئے گا ۔ انہو ں نے وفد کے ارا کیں سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی تجاویز فرا ہم کریں تا کہ بہتر اندا زمیں اقدا ما ت آغا ز کیا جا ئے