پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر روٹی ، کپڑا اور مکان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی،بابر سلطان جدون

جمعہ 8 جنوری 2016 21:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کرعوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے عوام کیلئے روٹی ، کپڑا اور مکان کے اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی ماضی میں بھی ہماری جماعت کے خلاف مخالف جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کئے جاتے رہے مگر پیپلز پارٹی کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں کیا جا سکا پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوں انشاء اﷲ بلاول بھٹو کی قیادت پارٹی ایک با پھر اقتدار میں آ کر عوام کی خدمت کرے گی ․ان خیالات کا اظہار نو منتخب چیئرمین بابر سلطان جدون، حاجی گلزار اعوان، ذیشان مہدی، ملک قاسم ادریس،ایاز خان پپو، اور دیگر نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی کینٹ کے زیر اہتمام شفیق جدون کی جانب سے دئے گئیاستقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکردگی مسلم لیگ ن سے بہت بہتر تھی اور ہماری جماعت بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تنظیم نو کے نتیجے میں عام الیکشن میں واضح اکثریت سے نہ صرف سندھ بلکہ پنجاب سمیت پورے ملک کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ملک بھر میں پہلے کی طرح فعال اور مضبوط بنا کر ہم اپنی اس جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :