پنجاب پولیس کی اعلی کارکردگی سے جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے،حاجی پرویز خان

جمعہ 8 جنوری 2016 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے راہنما حاجی پرویز خان نے سال 2015ء کے دوران پنجاب میں جرائم کی شرح میں کمی کو خوش آئندقرار دیا ہے اور کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر پولیس اصلاحات کے نتیجے میں پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے جس کی بڑی وجہ پنجاب پولیس کو جدید تربیتی سہولیات اور آلات سے لیس کرنے اور جرائم کی بیخ کنی میں پولیس کی شبانہ روز کاوشیں شامل ہیں۔

حاجی پرویز خان نے کہاکہ پولیس پیٹرولنگ کی وجہ سے جرائم کی وارداتوں کی روک تھام میں مدد ملی ہے اور عوام احساس تحفظ حاصل ہوا ہے ۔ سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کو پیش کی گئی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے حاجی پرویز خان نے کہاکہ اگرچہ جرائم پیشہ افراد نے جرائم کے نت نئے طریقے اختیار کئے ہیں اور صوبے کے دیہی اور شہری علاقوں میں امن و امان کو خطرے میں ڈال کرلوٹ مار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جاتا لیکن پولیس مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دے کر مجرموں کی سرکوبی کے لئے سرگرم عمل ہے اور اس دوران پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرکے امن قائم رکھنے میں مدد دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہری بلا خوف و خطر جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں صوبے میں امن و امان کی فضاء قائم رکھی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :