اقتصادی رہداری کی مخالفت کرنے والے اس منصوبے کی اہمیت سے آگاہ نہیں ،خیبرپختوخواہ سے اس منصوبہ کی مخالفت پر پورے ملک کے عوام حیران ہیں

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین کا بیان

جمعہ 8 جنوری 2016 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ اقتصادی رہداری کی مخالفت کرنے والے اس منصوبے کی اہمیت سے آگاہ نہیں ہیں۔خیبرپختوخواہ سے اس منصوبہ کی مخالفت پر پورے ملک کے عوام حیران ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے خیبرپختون خواہ کے سیاستدانوں کو اس منصوبے کے بارے آگاہ کیا ہے اور وہ اب اس منصوبے کی مخالفت نہ کریں ۔

(جاری ہے)

پاکستان مشکل دور سے گزر ہاہے اس لئے یہاں اقتصادی ترقی بہت ضروری ہے اس ترقی کے لئے وفاقی حکومت دن رات کام کررہی ہے ۔ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے بجلی پیدا کرنے کے کئی منصوبوں پر کام ہور ہا ہے ۔توانائی کا بحران مسلم لیگ ن کو ورثے میں ملا ہے ۔اس بحران کا خاتمہ کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔مسلم لیگ ن تمام مسائل کا حل چاہتی ہے اور اس حوالے سے دن رات منصوبے بنائے جارہے ہیں ۔