پاکستان کوایران سعودی تنازع میں فریق بنے بغیراپنامصالحتی کردار اداکرنا چاہئے
امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدکی وفود سے گفتگو
جمعہ 8 جنوری 2016 21:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ایران سعودی کشیدگی خطے کے لئے خطرناک اورتمام عالم اسلام کے لئے سخت نقصان دہ ہے۔حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ دونوں برادرمسلم ملکوں کے درمیان مصالحتی کردار اداکرکے باہمی تنازع کو ختم کروائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہورمیں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ ایران سعودی تنازع میں پاکستان کوکسی بھی صورت فریق نہیں بننا چاہئے بلکہ اسے اس حساس معاملے میں فریق بنے بغیر دونوں ملکوں کوافہام وتفہیم کے ذریعے اپنے مسائل کے حل کی طرف توجہ دلانی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ ،اسرائیل اور یورپی ممالک نہیں چاہتے کہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوسکے۔(جاری ہے)
یہ مسلمان ملکوں کے خلاف گہری سازش ہے یہی وجہ ہے کہ عراق،شام،لیبیا اور یمن کے بعد اب ایران اور سعودی عرب کوایک دوسرے کے سامنے لاکھڑاکیاگیا ہے۔
ایران سعودی کشیدگی امت مسلمہ کے مفاد میں نہیں ہے اس سے شیعہ سنی تقسیم ہوگی اور فرقہ وارانہ بنیاد پرقتل وغارت کاایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس نازک صورتحال پردونوں مسلمان ملکوں کویہودونصاریٰ کی اس خوفناک سازش کو سمجھنا چاہئے اور اپنے تعلقات کواس حد تک نہیں بگاڑنا چاہئے کہ پورے مشرق وسطیٰ میں تباہی مچ جائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ترکی اور دیگر مسلمان ملکوں کوساتھ ملاکر ایران سعودی کشیدگی کوختم کرنے کے لئے اپنا کردار اداکرنا چاہئے اور او آئی سی کااجلاس بھی جلدبلایاجانا چاہئے تاکہ مشرق وسطیٰ میں آگ وخون کے اس کھیل کوروکا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.