پنجابی قومی تحریک کے چیئرمین محمد ارشد کی پاکستان ہاؤس میں ڈاکٹر یوسف سلیم سے ملاقات

جمعہ 8 جنوری 2016 21:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) پنجابی قومی تحریک کے چیئرمین محمد ارشد،محمد اختر،ڈاکٹر عبید الرحمن،خالق نواز نیازی،ڈاکٹر رفیق اور افضل شیخ نے پاکستان ہاؤس میں قائد تحریک ڈاکٹر یوسف سلیم سے اپنے اپنے علاقوں میں پنجابی تحریک کے بارے میں خصوصاً اس خطے کے بارے میں کیا تحفظات ہیں کے زیر بحث گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

قائد تحریک نے تحریکی ساتھیوں سے کہا کہ مختلف لہجوں میں پنجابی بولی بولنے والے اس خطے میں دوسری بڑی قوم ہے لیکن اس وقت انہوں نے اپنے آپ کو کئی حصوں میں بانٹ رکھا ہے مثلاً جتنی قومیں اتنی ہی پارٹیاں اور جو اس سے بچ گئے انہوں نے مختلف سیاسی اور دینی جماعتوں میں شمولیت کر رکھی ہے پنجابیوں کے علاوہ بقیہ قوموں میں بھی یہ بیماریاں ہونے کے باوجود انہوں نے ماں بولی کے ناطے اتحاد بنا کر اپنا سیاسی وجود بنا کر اپنے جائز مفادات اور غصب حقوق ڈنکے کی چوٹ پر لے رہے ہیں قائد تحریک نے کہا کہ پیشتر ازیں اس خطے میں مقیم پنجابی بولنے والوں کو یہ شکایت تھی کہ ان کے پاس کوئی ایسی صاف شفاف جماعت نہیں ہے ہم نے پنجابی تحریک کے ناطے اس خطے کے پنجابیوں کو ایک پلیٹ فارم دے دیا ہے جس کا منشور اور آئین اسلام دوست ،پاکستان دوست اور انسانیت دوست ہے جس کی بدولت آج ہمارے پلیٹ فارم پر پنجابیوں کے علاوہ دیگر اقوام کے لوگ بھی شمولیت اختیار کر رہے ہیں ہم اہلیان پاکستان کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں ہمیں پر کھیں اور مناسب سمجھیں تو ہمیں جوائن کریں اسلام کی بالا دستی اور پاکستان کی بقا کے لئے ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :