روٹی ،کپڑااورمکان کے دعویدارکسانوں سے زیادتی بندکریں،اسماعیل راہو

گنے کے نرخ اونے پونے کرنے سے کاشتکارمالی بدحالی کاشکارہوچکے ہیں،سازش کے تحت غریب کسانوں کودیوارسے لگایاجارہاہے

جمعہ 8 جنوری 2016 21:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) روٹی ،کپڑااورمکان کانعراہ لگارنے والی پیپلزپارٹی سندھ میں کسانوں پرظلم کررہی ہے ، سندھ میں کسانوں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی قسم کی ناانصافی برادشت نہیں کریں گے ،گنے کے نرخ اونے پونے کرنے سے کاشتکارمالی بدحالی کاشکارہوچکے ہیں ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے صدرمحمداسماعیل راہواورسیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاؤس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا، اسماعیل راہونے کہاکہ زرعی پیداوار کو انتہائی کم قیمت پر کسانوں مختلف بہانوں سے ڈراکر خریدنے کا سلسلہ اب ہم برادشت نہیں کریں گے کاشتکاروں کو بے شمار چیلنجز کاسامنا کرنا پڑرہا ہے کھاد بیج سے لے کر زرعی الات کی قیمتوں میں اضافہ زرعی پیداوار کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ سے کاشتکار کو اعصاب شکن حالات کا سامنا ہے ، اسماعیل راہونے کہاکہ سندھ میں گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ ناانصافیوں اور گنے کی مناسب دام نہ دینے کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ،اسلم ابڑوکاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کسان پیکج کے ذریعے غریب کسانوں ،مزدوروں اور محنت کش طبقہ کواپنے پیروں پرکھڑاکرنے کی کوشش کی ،، سندھ میں کسانوں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی قسم کی ناانصافی برادشت نہیں کریں گے ،،سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن سندھ اسلم ابڑونے کہاکہ حکومت سندھ سازش کے تحت مقامی زمینداروں کو ان کی محنت سے گاشت کی جانے والی گنے کی فصل کی مناسب قیمت نہیں دینے کے باعث گنے کے کاشتکاروں کو دیوار سے لگایا جارہاہے زراعت کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا جارہاہے سندھ حکومت کی جانب سے پشھلے سال طے کردہ نرخوں کے برعکس گنے کی خریدو فروخت اونے پونے کی گئی جس سے مقامی کسان مالی بحران کو شکا ر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :